اقلیتی برادری بنیادی حقوق سے محروم کیوں؟؟؟

آئین پاکستان ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے ۔۔پھر اقلیتی برادری بنیادی حقوق سے محروم کیوں ہیں ۔۔۔۔۔اسلام آباد کے ایف سیون میں واقع فرانس کرسچن کالونی کی رہائشی ثمینہ آصف کا خاوند اکتوبر 2019 کو ہارٹ اٹیک کے باعث دنیا فانی سے رخصت ہو گیا ۔۔ ثمینہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے. خاوند کی سر پرستی میں کبھی کچھ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی ۔۔تعلیم ہے نہ ہنر ۔۔بچوں کی تعلیم اور اخراجات کیسے پورے کروں ۔

ثمینہ آصف کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا

ثمینہ مسیح نے بتایا شوہر کی وفات کے بعد سے وہ نوکری کی تلاش میں ہیں ۔انہوں نے متعدد سرکاری اداروں میں ملازمت کے لیے درخواست دی لیکن تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی روزگار نہیں ملا ۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اور سسرال دونوں مل کر معاشی اخراجات برداشت کر رہے ہیں ۔لیکن مجھے بچوں کی تعلیم اور چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔اب جیسے کرسمس کا تہوار قریب ہے اور انتظار میں ہوں۔کوئی مدد کرے ۔۔ثمینہ میسح نے کہا ابھی ساس اور والدین کی مالی معاونت ہے لیکن وہ کب تک اس حال میں زندگی گزاریں گے،کب تک چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لیے دوسروں کی طرف دیکھیں گی ۔مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص کا گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے اور اس صورتحال میں والدین کو میرے ساتھ میرے بچوں کا بھی بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ ثمینہ نے بتایا کہ شوہر الیکٹریشن تھا ۔اور گھر کا نظام بخوبی چل رہا تھا ۔ان کی موجودگی میں نہ تعلیم اور نہ ہی کسی ہنر کی ضرورت پڑی لیکن اب شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ثمینہ کی ساس اسلام آباد کے پمز اسپتال کی ملازمہ تھیں. ضعیف خاتون جوان سالہ بیٹے کی موت کا صدمہ سے باہر نہ نکل سکی ۔بیٹے کی جوان بیوہ اور تین بچوں کا غم اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پینشن ادویات میں ہی خرچ ہو جاتی ہے ۔بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں. حکومت وقت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرے ۔

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور موجودہ حکومت کی اقلیتی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات سے متعلق جاننے کے لیے میسح رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جے سالک کا موقف لیا۔ان کاکہنا تھا آئین کے آرٹیکل 9کے تحت ریاست پاکستان ہر شہری کو بلا تفریق بنیادی حقوق کا ضامن ہے لیکن سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے آج تک میسح برادری کو ان کے حقیقی حق سے محروم کر رکھا ہے ۔قائد اعظم نے بھی اقلیتوں کے حقوق کی بات کی تھی ۔ملک سے تعصب اور نفرت کو ختم کر کے مذہب کے تفرق کے بغیر ہر شخص کو اسکا حق ملنا چاہیے. ہزاروں میسح بیوہ ، یتم بچے اور غریب طبقہ حکومت سے بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں .

جے سالک ۔۔میسح رہنما سابق رکن قومی اسمبلی

اقلیتوں کی حالت زار پر حکومت کی بے حسی قابل تشویش ہے ۔اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے ساتھ دیگر اداروں کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی زندگی کو آسان بنایا جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے