کنگ خان کا کاجول کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول کے ساتھ سنجیدہ قسم کی رومانوی فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی جوڑی بالی ووڈ نگری کی سب سے مشہور جوڑی ہے جس نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی طویل عرصے بعد ایک بارپھرفلم ’’دل والے‘‘ میں ایکشن میں نظر آئی ہے تاہم کنگ خان نے ایک بارپھرکاجول کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

شاہ رخ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور کاجول 22 سال سے ایک ساتھ فلموں میں کام کررہے ہیں اوراس عرصے میں متعدد رومانوی کردارادا کیے ہیں تاہم اب کاجول کے ساتھ دلچسپ اورمختلف قسم کی سنجیدہ رومانوی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں، کاجول اورمیں عمرکے جس حصے میں پہنچ چکے ہیں اس میں رومانوی کردارادا کرنا کچھ عجیب لگتا ہے لیکن ہم دونوں کسی بھی جذبات کا کسی بھی عمر میں بخوبی اظہار کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول نے 5 سال بعد فلمساز روہت شیٹھی کی فلم’’دل والے‘‘ میں مرکزی کردارادا کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے