لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذاکت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دہشتگردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے لکی مروت کے تھانہ برگئی پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

قومی اسمبلی کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر جاری ایک بیان کے مطابق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے لیے قربانیاں دینے والے قوم کا فخر اور محسن ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے