چین : کورونا پھر سر اٹھانے لگا، 2 ہلاکتوں کی تصدیق

بیجنگ: چین میں کورونا کے پھیلاؤ میں مزید شدت آگئی ہے۔ کورونا سے متاثر2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کورونا کے 2 مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

چینی حکام نے مسلسل احتجاج کے بعد 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

دارالحکومت بیجنگ میں محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جا کر عمر رسیدہ افراد کو ویکسینیشن فراہم کررہے ہیں۔ حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین میں کورونا سے 15 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے