منہ سے بدبو ختم کرنے میں دہی مدد گار

سِچوان: سائنس دانوں نے منہ سے بدبو آنے کے مسئلے کا ایسا حل تلاش کر لیا ہے جو عموماً لوگوں کے باورچی خانوں میں موجود ہوتا ہے۔

اب تک کیے جانے والے متعدد مطالعوں پر کیے جانے والے تجزیے میں معلوم ہوا ہے کہ خمیر شدہ غذاؤں، جیسے کہ دہی، میں ایک پروبائیوٹک بیکٹریا ہوتا ہے جو منہ سے بدبو آنے کے ذمہ دار پلیک کو صاف کر سکتا ہے۔

منہ سے آنے والی مستقل بدبو کی بنیادی وجہ سلفیورک مرکبات ہوتے ہیں اور یہ بدبو تب وجود میں آتی ہے جب زبان کی سطح پر موجود بیکٹیریا پروٹینز کو تیزی سے توڑتے ہیں اور اضافی مقدار میں بدبو دار کیمیکل بناتے ہیں۔

پروبائیوٹکس بیکٹریریا ہمارے جسم میں موجود ایسے مفید بیکٹیریا ہوتے ہیں جو غذا میں موجود اجزاء کو توڑتے ہیں اور ان کو جذب کرتے ہیں اور نقصان دہ بیکٹیریا سے بچاتے ہیں۔

منہ سے بدبو آنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ماؤتھ واشز، چیونگ گم، دانتوں کی اسکیل اور زبان کا صاف کرانے جیسے طریقے شامل ہیں۔ لیکن یہ طریقے وقتی طور پر تو اس مسئلے سے جان چھڑا سکتے ہیں لیکن بے احتیاطی سے یہ بدبو دوبارہ لوٹ سکتی ہے۔

چین کی سِچوان یونیورسٹی کے محققین نے اس تجزیے میں دیکھا کہ آیا پروبائیوٹکس بدبو کے ذمہ دار پروٹینز کو نکال سکتے ہیں یا نہیں۔

محققین نے فروری 2021 تک کیے جانے مطبی ٹرائلز کے ڈیٹابیس کا مطالعہ کیا۔جن میں سات مطالعوں میں 278 افراد ایسے سامنے آئے جو اس تحقیق کے لیے اہل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے