عمران خان ملک کو ڈبونےکیلئے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں : مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بیرونی ایجنڈے کے لیے عمران خان ملک کو غرق کرنا چاہتے ہیں، عمران خان ملک کو ڈبونےکے لیے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

پشاور میں جے یو آئی کے تحت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی خیبرپختونخوا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتی ہے، صوبہ 900 ارب روپے کا مقروض ہے، وزیراعلیٰ کو حساب دینا ہوگا، حکومت امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرے، قبائلی علاقوں اور شہری علاقوں میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی تجاویز حکومت کو بھیج دی جائیں گی، تجاویز سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی، حکومت کی کشتی ڈبونے کی بات ہو رہی ہے، جواسمبلی تحلیل کرنا چاہ رہےہیں انہیں پیسا دے کر ملک کا اور بیڑہ غرق کردیں؟ مخالفین حکومت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہےہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا، تحریک انصاف کی سیاسی قوت بے نقاب ہوچکی ہے، پی ٹی آئی احتجاج اور نہ ہی لانگ مارچ کے قابل رہی ہے، آپ کو اندازہ نہیں کہ ان لوگوں نے ملک کا کیا حشر کیا ہے، وفاق کیسے پیسے دے؟ وزیراعلیٰ روزانہ اسمبلی تحلیل کی باتیں کرتے ہیں، وفاقی حکومت اپنی سطح پرمعاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کےحوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، عوام باشعور ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت جان چکے ہیں، موجودہ حکومت اب آگے بڑھ رہی ہے،عمران خان کے دائیں بائیں لوگ خود اعتراف کر رہے ہیں، عمران خان اب اپنی بقاء کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے