کسی بھی شخص پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا از خود توہین رسالت ہے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان

مسیح خاتون کو توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی دھمکی دینے والے شخص کو عبرتناک سزاء دی جائے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان

کسی بھی شخص پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا از خود توہین رسالت ہے۔توہین رسالت کے جھوٹے الزام کی سزاء بھی سزائے موت کے لئے قانون سازی کی جائے

مسیح خاتون کو توہین رسالت کے جھوٹے الزام کی دھمکی دیکر ہراساں کرنا ناقابل معافی سنگین جرم ہے۔متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن اقدمات کریں گے

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انچارج مسیح خاتون کو ایک شخص کی جانب سے توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی دھمکی دینے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن کی ملازمہ ثمینہ مشتاق کو توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والے شخص سلیم کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزاء دی جانی چاہئیے۔کسی بھی شخص پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ازخود توہین رسالت ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذاتی عناد کی وجہ سے اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے توہین رسالت کے جھوٹے الزام کا سہارا لینے والوں کے لئے بھی سزائے موت کے لئے فی الفور قانون سازی کی جائے۔تفصیلات کے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی ایک وڈیو میں مسیح خاتون کو ایک شخص کی جانب سے توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی دھمکی دینے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو عبرتناک سزاء دینے کا مطالبہ کر دیا۔

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ”کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی مسیح ملازمہ/سیکیورٹی انچارج ثمینہ مشتاق کو سول ایوی ایشن کے ہی ایک ملازم سلیم کی جانب سے توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی دھمکی دینا انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت فعل ہے۔مذکورہ شخص کی جانب سے خاتون سیکیورٹی انچارج کو توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی دھمکی دیکر ہراساں کرنا ناقابل معافی سنگین جرم ہے۔سلمان شاہد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کسی بھی شخص پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا ازخود توہین رسالت ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی ایئرپورٹ پر خاتون سیکیورٹی انچارج ثمینہ مشتاق کو توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی دھمکی دینے والے شخص سلیم کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزاء دی جائے۔تاکہ آئندہ کوئی شخص کسی پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی جرأت نہ کرے۔ہم اس معاملے میں متاثرہ خاتون کے ساتھ ہیں۔ہم متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے“۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے قائدین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ”سلمان شاہد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کی سزاء بھی سزائے موت کے لئے قانون سازی کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے مذکورہ حکم پر تقریباََ چھ سال گزر جانے کے باوجود بھی تاحال عملدرآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ذاتی عناد اور ذاتی مفادات کی خاطرجانتے بوجھتے ہوئے کسی شخص پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا بھی اس قدر ہی سنگین جرم ہے،جس قدر سنگین جرم توہین رسالت کا ارتکاب ہے۔ذاتی عناد اور ذاتی مفادات کی خاطر توہین رسالت کے متعلق قانون کا غلط استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذاتی عناد کی وجہ سے اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والوں کی سزاء بھی سزائے موت کے لئے سلمان شاہد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں فی الفور قانون سازی کی جائے“۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے