پی سی بی کا ویمن سپر لیگ کو پی ایس ایل سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی ویمن سپر لیگ کے لیے اس سال ستمبر کی ونڈو مختص کر دی ہے. ویمن سپر لیگ کو پی ایس ایل سے علیحدہ ایونٹ کے طور پر منعقدکرنے کا اعزاز پاکستان کےپاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹ لیگ کا پہلا ایونٹ اس سال 2023ستمبر میں ہو گا. ویمن لیگ میں 5 فرنچائز ٹیمیں ہوں گی اور فرنچائز حقوق کے لیے علیحدہ بڈنگ کی جائیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کو پہلے ہی دنیا بھر سے خواتین کرکٹرز سے شرکت کے لیے اظہار دلچسپی موصول ہو چکا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن لیگ کے لیے ملالہ فاؤنڈیشن سمیت اقوام متحدہ سے وابستہ خواتین کی دیگر عالمی تنظیموں کو بھی آن بورڈ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے