کراچی کی تمام 246 یونین کونسلز کے نتائج شام تک تیار کرلیے جائیں گے، الیکشن کمشنر سندھ

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج میں تاخیر کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج جمع کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے. اس میں کافی وقت درکار ہوتا ہے ،لیکن شام تک کراچی کی تمام 246 یونین کونسلز کے نتائج جاری کردیے جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 16 اضلاع میں پولنگ ہوئی جس میں کراچی ڈویژن کے 7 اور حیدر آباد ڈویژن کے 9 اضلاع شامل تھے، اس میں 36 سو انتخابی حلقے شامل ہیں، صرف کراچی کے اندر 246 یونین کمیٹیاں ہیں، ہر یونین کمیٹی کے اندر 5 حلقے ہیں جس میں 4 وارڈز ہیں اور ایک چیئرمین اور وائس چیئرمین کا پینل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے دیکھیں تو صرف کراچی میں مجموعی حلقوں کی تعداد 1230 بن رہی ہے، اس کے لیے ہم نے 7 ضلعی افسر تعینات کیے، کراچی میں 57 ریٹرننگ افسران تعینات کیے گئے، ان ریٹرننگ افسران کا تعلق مختلف سرکاری اداروں سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد ایک بہت بڑی مشق ہے، الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چیلنجز بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے