جی ڈی پی سے فسکل ریونیو کے تناسب : پاکستان 10 پست ممالک میں شامل

اسلام آباد: جی ڈی پی سے فسکل ریونیو کے تناسب کے لحاظ سے آئی ایم ایف نے پاکستان کو 190ملکوں کے 10سب سے پست تناسب والے ممالک میں شامل کر دیا۔

آئی ایم ایف اعدادوشمار کے مطابق فسکل ریونیو کے جی ڈی پی سے تناسب کے لحاظ سے پاکستان 180ویں درجہ پر آگیا، پاکستان کے فسکل ریونیو کا جی ڈی پی سے تناسب 12.1فیصد ہے۔

خطے کے دیگر ملکوں میں بنگلا دیش کا شمار بھی پست تناسب کے ملکوں میں کیا گیا، بنگلا دیش 9.6فیصد کے تناسب سے 183ویں درجہ پر آگیا۔

سری لنکا جی ڈی پی سے فسکل ریونیو 8.8فیصد اور ایران کا تناسب 8.3فیصد ہے، صومالیہ جی ڈی پی سے فسکل ریونیو کے 7فیصد تناسب کے ساتھ 190ویں درجہ پر شمار کیا گیا۔

بلند تناسب کے ملکوں میں لیبیا 68.2فیصد، ناروے 63.7فیصد، کویت 54.9فیصد، فرانس 53.3فیصد اور فن لینڈ 51.9فیصد کے ساتھ دس سرفہرست ملکوں میں شمار کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے