بلدیاتی الیکشن؛ جماعت اسلامی کی درخواست پر 3یو سیز کے نتائج روک دیئے گئے

کراچی: بلدیاتی انتخابات میں 3 یو سیز میں بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر نتائج روک دیے گئے۔

الیکشن کمیشن میں صفورہ ٹاؤن کی 2 اور چنیسر ٹاؤن کی ایک یونین کونسل میں بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل حسن جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فارم 11 کے مطابق تینوں یو سیز میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔

وکیل نے بتایا کہ آر او کے جاری نتائج میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ آر او نے نتائج تبدیل کرکے 2 نشستیں پیپلز پارٹی اور ایک پی ٹی آئی کو دے دی۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب بابر بھروانہ نے کہا کہ کراچی کی 6 یو سیز کا کیس کل سنا تھا، بظاہر کل اور آج والے مقدمات ایک جیسے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مقدمہ دیگر 6 یونین کونسلز والے کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوے صفورہ ٹاؤن یو سی 1 اور 8، چنیسر ٹاؤن کی یو سی 6 کے نتائج روک دیے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کی مجموعی طور پر 9 یونین کونسلز میں نتائج تبدیلی کے کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے