بابراعظم مسلسل دوسری بار آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2022 کے کرکٹر آف دی ایئر ایواارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان 2021 میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

انہوں نے 2022 میں 9 میچوں میں 84.87 کی ایوریج سے 679 رنز بنائے جس میں تین سینچریاں اور پانچ نصف سینچریاں شامل تھیں۔

بابراعظم سے پہلے بھارت کے ایم ایس دھونی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، بھارت کے ویرات کوہلی بھی مسلسل دوبار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

قبل ازیں آئی سی سی ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم 2022 کیلئے کپتان انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو مقرر کرتے ہوئے اسکواڈ میں بابراعظم کو بھی شامل کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے