ترکی میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 36 افراد ہلاک

ترکی میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام کی طرف ہجرت کرنے کی کوشش میں ترکی کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 8 افراد کو بچالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد شام سے یونان جارہے تھے کہ تیز لہروں کی وجہ سے ان کی کشتی الٹ گئی جب کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپین ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جب کہ اس دوران 3 ہزار سے زائد پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے