58 ممالک کے عازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف

ریاض: سعودی حکومت نے 58 ممالک کےعازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عازمین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے ای پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ہے، ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، ٹکٹ اور ای پیمنٹ سمیت دیگرسہولتیں میسر ہوں گی۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق پلیٹ فارم سے فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، اٹلی، برازیل، اسپین، کینیڈا، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا، سوئٹزرلینڈ، قبرص اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک کے عازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے