بہن کے قاتل بھائی کو 25 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا

خوشاب میں بہن کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر بھائی کو 25 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج خوشاب نے بہن کے قاتل بھائی کو جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا۔

پولیس کے مطابق گاؤں بہاری غربی میں ملزم نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، 2022 میں تھانا جنڈانوالہ نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے