سیاسی جماعتیں خواتین کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے خلاف متحد ہوں

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے کہا کہ خواتین کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکیخلاف سیاسی جماعتوں سمیت سٹیک ہولڈرزسے رابطہ میں ہیں ۔ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن خواتین اور اقلیتوں کو آگے لانے کے لئے اقدامات کررہا ہے ۔

نینشل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سیاست میں خواتین کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکی ممانعت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے کہا الیکشن کمیشن خواتین اوراقلیتوں کوآگے لانے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ خواتین کیخلاف نفرت انگیزتقاریرپرمبنی مواد ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا جائے گا.چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقارنسواں نیلوفر بختیارنے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے آج اس مقام پر پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے ۔ خواتین کومحفوظ بنانےکیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تقریب میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں خواتین کے ٹرن آؤٹ میں بہتری کی توقع ہے،سیاسی جماعتوں سے بیان حلفی لیے ہیں کہ پانچ فیصد ٹکٹ خواتین کو دینا یقینی بنائیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے