را پاکستان میں سرگرم : تین افراد کو سزائے موت

حافظ سعید کی رہائش گاہ پر کار دھماکہ کرنے والے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ اس سے پہلے حافظ سعید کے قریبی ساتھی خالد بشیر قتل میں بھی دو ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تحقیقات کے مطابق دونوں واقعات کے ملزمان کو خلیجی ملک میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نے حملوں کا ٹاسک دیا تھا.

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث 3 مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تینوں مجرموں سمیع الحق، عزیر اکبر اور نوید اختر کی تمام جائیدادیں بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید اور شاہد سپرا نے ملزموں کے خلاف گواہان پیش کیے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔

ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن نے 60 سے زائد گواہان کی شہادتیں قلمبند کرائیں، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے چالان جمع کرا رکھا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان پیٹر پال، عید گل خان، ضیا اللہ اور سجاد کو نو نو بار سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں تین افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے