الیکشن کمیشن : پنجاب، کے پی میں انتخابات کیلئے 3 لاکھ اضافی نفری درکار ہوگی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختون خوا نے انتخابات کیلئے ساڑھے 3 لاکھ اضافی نفری مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات اجلاس ہوا جس میں احساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، الیکشن کمیشن نے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں صوبوں کے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پولیس کے علاوہ 2 لاکھ97 ہزار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار درکار ہوں گے جبکہ خیبر پختون خوا میں 56 ہزار مزید نفری درکار ہوگی۔بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ دونوں صوبوں میں تقریباً 67 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں تقریباً 52 ہزار جبکہ کے پی میں 15 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔

ڈی آر اوز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کریں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کمیروں کے علاوہ دیگر ادروں کےسکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے