نہایت ٹھوس مؤقف اپنانے پر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکرگزار ہوں

حقیقی آزادی کیلیے نوجوانوں میں آج جو تڑپ ہے میں نے ہمیشہ اسی کیلیے دعا کی : عمران خان
لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری جماعت قانون کی حکمرانی کے اصول پر قائم کی گئی اور ہم اپنے اس عزم و عہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے۔

اپنے ٹویٹس میں عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں موجود تڑپ ہی تو ہے جس کے لیے میں نے ہمیشہ رب العزت سے دعا کی کہ ایک روز میری قوم کو اس سے آشنا کردے، وہ قومیں جن کے نوجوان آزادی کو اپنی زندگیوں سے بالا شمار کرتے ہیں، واقعتاً کارنامے سرانجام دیتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب قانون کی حکمرانی ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا وسیلہ بنتی ہے اور وہ خود کواحساسِ کمتری سے پاک کرلیتے ہیں تو عمومی انسانوں سے کہیں اوپر اٹھ جاتے ہیں جس کی جھلک ہمیں جنابِ اقبال کے تصوّرِ شاہین میں ملتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے نہایت ٹھوس مؤقف اپنانے پر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکرگزار ہوں، ہم آپ کی جانب سے زمان پارک میں حکام کے ہاتھوں طاقت کے بے تحاشا استعمال کی مذمّت کو بھی قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ آئین اور 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کی حمایت اور محاصرے کے ساتھ زمان پارک میں (ریاستی) قوت کے بے جا استعمال کی مذمت میں ایک متفقہ قرارداد منظور کرنے پر میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، ہم سے یکجہتی کے اظہار کے لیے زمان پارک تک پیدل مارچ کرنے والے وکلاء کا بھی میں نہایت مشکور ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے