بھارت: بجلی کی شدید بندش،لوگ پیسے دے کر موبائل چارج کروانے پر مجبور

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے شہری پیسے دے کر اپنے موبائل چارج کروانے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گورکھ پور کے گاؤں بائیلو میں ہفتے کی شام طویل قطار دیکھنے کو ملی جہاں لوگ کئی گھنٹے کھڑے ہوکر موبائل چارج کروانے کے انتظار میں رہے۔

رپورٹس کے مطابق ضلع کے قریبی دیہاتوں میں نجی طور پر کام کرنے والے ان دیہاتیوں سے موبائل فون بیٹری چارج کرنے کے 10 روپے اور پانی کی پمپنگ کرنے والے پورٹیبل جنریٹرز کی چارجنگ کے 50 روپے وصول کررہے ہیں۔

دھرمیندرا گپتا اور پراشانت شکلا نامی دیہاتیوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں جمعہ کی درمیانی شب سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے جس کی وجہ سے لوگ دکانوں پر چارجنگ کےلیے پہنچے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے