ایبٹ آباد :تحریک انصاف کے رہنما عاطف منصف خان کی گاڑی پر راکٹ لانچروں سے حملہ ،عاطف سمیت دس افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: حویلیاں میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے تحریک انصاف تحصیل چئیرمین عاطف منصف خان سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، راکٹ لانچر برسائے گئے جس میں ان کے دس کے قریب گارڈز جل کر راکھ ہو گئے . عاطف منصف خان اپنے گارڈز سمیت لنگرہ گاؤں سے واپس حویلیاں اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ وہ دن کے وقت بچوں کئے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے .

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔کچھ عرصہ پہلے بھی عاطف منصف خان کےگھر کے ڈرائنگ روم میں کچھ مسلح افراد داخل ہوگئے تھے لیکن عاطف بچ گئے . مسلح افراد کو پولیس گرفتار کر کے لے گئی ۔ عاطف کی گاڑی بلٹ پروف تھی لیکن گاڑی کو راکٹ لانچر سے اُڑا دیا گیا .

عاطف کے دادا شیر خان جدون اور بلند خان آپس میں گہرے دوست اور کاروباری شراکت دار تھے۔ دونوں میں کاروباری معاملات پر اختلافات ہو ئے اور ایک روز بلند خان نے اپنے سابقہ دوست شیر خان کو قتل کردیا۔حویلیاں میں بستی بلند خان اور بستی شیر خان کے نام سے دو بستیاں ”آباد”ہیں۔اب تک دونوں خاندانوں کے سو کے قریب افراد قتل ہو چکے ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے92 19میں دونوں خاندانوں میں صلح بھی کروائی تھی . تحریک انصاف کے رہنما اور تحصیل ناظم عاطف منصف خان کے والد سابق صوبائی وزیر حاجی منصف خان جدون بھی 1996 میں قتل کر دیے گئے تھے ۔ ان کے دادا شیر خان کو بھی قتل کیا گیا تھا . عاطف خان جدون کی عمر تقرییا 33 برس تھی . وہ علاقے کے مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور انتخابی مہم چلائے بغیر بھی انتخابات جیت جاتے تھے .وہ دوبار جیل سےانتخابات میں کھڑے ہوئے اور جیت گئے ۔عاطف خان جدون کے والد حاجی منصف خان نے دو شادیاں کی تھیں اور دونوں بیویوں سے ان کا ایک ایک بیٹا تھا . عاطف کے سوتیلے بھائی آصف منصف خان جدون کے بچپن میں سر میں گولی لگ گئی تھی جو سر میں ہی پھنس گئی تھی جسے نکالا نہیں جا سکا ۔دونوں بھائیوں میں مثالی محبت اور بہترین تعلق تھا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے