ملک کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔

زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

[pullquote]اسپتالوں میں الرٹ جاری[/pullquote]

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔

[pullquote]ابھی تک کہیں سےایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی، ریسکیو 1122[/pullquote]

اطلاعات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم، پاکپتن، اوکاڑہ ، عارف والا، پھول نگر، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، شاہکوٹ، چونیاں، قصور ، شیخوپورہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکپتن کے شہریوں کا مؤقف ہے کہ اتنا شدید زلزلہ پہلے نہیں آیا۔

ادھر ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ابھی تک کہیں سے ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ٹیچنگ سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، کوٹ مومن، مڈھ رانجھا، چکوال، ہٹیاں بالا، کوٹ ادو، شجاع آباد، کلور کوٹ، کالا شاہ کاکو، واں بچھراں، ڈسکہ، اوچ شریف، دریا خان ، ڈی جی خان، کوٹ ادو، لودھراں اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، شجاع آباد، کندیاں، سرائے مغل، اوکاڑہ، میانوالی، اٹھارہ ہزاری، چنیوٹ، ڈجکوٹ، سمندری، کمالیہ، گوجرہ، ماموں کانجن، بچیانہ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

پشاور، کوہاٹ، صوابی، کرک، پارا چنار، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی شہریوں نے زمین کی لرزش کو محسوس کیا۔

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 47 منٹ پر محسوس کیے گئے، جو دس سے پندرہ سیکنڈ کے تھے۔

[pullquote]اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ[/pullquote]

اسلام اباد میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر اسلام اباد کے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام اباد کے وفاقی اسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ عملہ اور اسپتال کی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

[pullquote]زلزلے سے ہونے والے نقصانات[/pullquote]

ریسکیو 1122 کے مطابق ادارے اور رضاکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شیخ جانہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کالام میں زلزلے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے بعد کالام سے بحرین جانے والا روڈ بند ہوگیا۔ علاوہ ازیں خیبر کے علاقے درس جمات باڑہ میں کمرہ منہدم ہونے سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

اپر سوات میں زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوئے جس کے ملبے تلے دب کر 29 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی مالا کنڈ ناصر محمود ستی نے بتایا کہ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

[pullquote]زلزلے سے دو بچیوں کا انتقال، 7 زخمی ہوئے، پولیس رپورٹ [/pullquote]

خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مدین میں دیوار گرنے سے بچی جاں بحق جبکہ ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ میں خوف کی وجہ سے ایک بچی انتقال کرگئی۔

مردان کے تھانہ صدر کے علاقے بکری بانڈہ میں دیوار گرنے سے ایاز نامی شہری زخمی ہوا جبکہ صوابی کے علاقے کالو خان میں صحن کی دیوار گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے معمولی زخمی ہوئے اسی طرح تھانہ شموزئی کی حدود میں ڈیرے کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پہاڑ پور کی دیوار گری جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

[pullquote]زلزلے کے دوران ہارٹ اٹیک سے شہری کا انتقال[/pullquote]

اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 کی رہائشی عمارت میں مقیم شہری زلزلے کے دوران سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ انتقال کر گئے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق مذکورہ شخص کو طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال میں لایا گیا مگر ہارٹ کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔

[pullquote]بلوچستان [/pullquote]

بلوچستان کے علاقے مانجھی پور ،ڈیرہ اللہ یار اور جعفر آباد میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پی ڈی ایم اے نے زلزلے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں پیش گی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

اسپتالوں میں الرٹ جاری
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔

اطلاعات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم، پاکپتن، اوکاڑہ ، عارف والا، پھول نگر، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، شاہکوٹ، چونیاں، قصور ، شیخوپورہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکپتن کے شہریوں کا مؤقف ہے کہ اتنا شدید زلزلہ پہلے نہیں آیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ٹیچنگ سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔

[pullquote]وزیراعظم کی این ڈی ایم اے اورمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت[/pullquote]

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں زلزلے کے پیش نظر لوگوں کی خیریت اور سلامتی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ سب کو حفظ و امان اور ملک کو ہرآفت سے محفوظ رکھے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اورمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

[pullquote]بھارت[/pullquote]

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ نئی دہلی، الہ آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان کے علاوہ ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان میں محسوس کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے