پی ٹی آئی کی ڈھائی لاکھ ملازمتیں، خزانے پر کتنا بوجھ پڑا ؟؟

خیبرپختونخوا میں سرکاری خزانے پر سرکاری ملازمین کی تعداد کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے باعث تنخواہوں ا ورپنشن میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ بارہ سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں 389 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسی طرح پنشن فنڈ میں 783 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

2013ءمیں سرکاری ملازمین کی جتنی تعداد تھی اس میں 56فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 10سال کے دوران مختلف صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق 27 بل خیبرپختونخوا اسمبلی نے منظور کئے ہیں۔مجبوراً حکومت کو نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کی جی پی فنڈ کو ختم کرکے سی پی فنڈ کا نظام قائم کرنا پڑا۔

[pullquote]سرکاری ملازمین کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟؟؟ [/pullquote]

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق 2013ءمیں سرکاری ملازمین کی کل تعداد 3لاکھ 11ہزار 626 تھی، ان میں وہ سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں جو اس وقت سابق فاٹا میں صوبائی محکموں ماتحت کام کررہے تھے جس میں تعلیم ، صحت اور دیگر کئی محکمے شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں میں 10سال کے دوران 56فیصد اضافہ ہوا ہے، اور اس وقت سرکاری ملازمین کی تعداد 5لاکھ 54ہزار 511 ہے۔ یوں پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے 9سال کے دوران 2لاکھ 42ہزار 925 ملازمین بھرتی کئے گئے۔

[pullquote]سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟؟؟[/pullquote]

2011-12 کے نجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا سالانہ فنڈ 86ارب روپے تھاجس میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہوتا گیا، 2022-23 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے حکومت کو 372ارب روپے کی سالانہ ادائیگی کرنی ہوگی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 389 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق اضافے کی وجہ سرکاری ملازمین کی تعداد میں اضافہ اور سالانہ تنخواہوں کی بڑھوتری ہے۔

[pullquote]پنشن فنڈ میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟؟؟[/pullquote]

خیبرپختونخوا کے بجٹ مالی سال 2011-12میں پنشن کےلئے 16ارب روپے مختص کئے گئے تھے، 2022-23 کے بجٹ میں 12سال کے بعد پنشن فنڈ 106ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اگرپنشن فنڈ میں اصلاحات نہیں کی گئیں تو 2035ءپنشن فنڈ ڈھائی سو ارب روپے سے تجاوز کرجائےگا۔ گزشتہ 12سال کے دوران خیبرپختونخوا کے پنشن فنڈ میں 783 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا کی سابق صوبائی حکومت نے پنشن فنڈ میں اصلاحات کا کرتے ہوئے جی پی فنڈ کی بجائے سی پی فنڈ کا آغاز کردیاجس کے تحت اگر سرکاری ملازم کی ماہانہ تنخواہ سے 100روپے کاٹے جائیں گے تو سی پی فنڈ کے تحت صوبائی حکومت اپنی تیئں120 روپے اس فنڈ میں جمع کرائی گی اور سرکاری ملازم اگر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہو تو اسے پوری رقم ادا کی جائےگی لیکن انہیں ماہانہ بنیاد پر کسی قسم کی ادائیگی نہیں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے