رمضان عمرہ : کم سامان کے ساتھ صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کریں

وہ لوگ جو رمضان میں عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس ماہِ مبارک میں صرف ایک مرتبہ ہی اس کا موقع دیا جائے گا۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کو رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامےکے وقت میں داخل ہونے سے اور نیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل نسک ایپ کے ذریعے ماہِ مبارک کے لیے عمرہ اجازت نامے کی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔

[pullquote]عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانےکی ہدایت[/pullquote]

مکہ مکرمہ: عمرہ زائرین کو مسجدالحرام جاتے ہوئے سامان ساتھ نہ لے جانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ ہدایت سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سامان کی وجہ سے مشکل اور دوسروں کوپریشانی ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ نے زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کے لیے خواتین اہلکار بھی تعینات کردی ہیں۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق اردو، انگریزی، ترک، فارسی، فرانسیسی اور ازبک زبانوں میں گائیڈ خواتین بھی تعینات ہوں گی۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زائر خواتین کی سہولت کے لیے آمدورفت کے لیے زائد راہداریاں بنائی گئی ہیں، مسجد الحرام کے اندر اور باہر 68 مصلے تیار کیےگئے ہیں اور 22 دروازے مختص کیےگئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے اطراف زائر خواتین کے لیے 11 واش روم اور 7 کمپلیکس بھی مختص کردیےگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے