شاہد آفریدی کا رویہ غلط تھا:وسیم اکرم

پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کپتان کو کسی بھی مشکل صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ اس سے کوئی بھی سوال کیا جا سکتا ہے اس لئے اس کو ہر قسم کے سوال کیلئے تیا رہنا چاہئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ آفریدی نے صحافی کے سوال پر غلط رویہ اپنایا اس کو ایسا جواب نہیں دینا چاہئے تھا۔ کپتان تو کسی بھی کھلاڑی کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے ۔ اس کا رویہ دوسروں کیلئے مثال بننا چاہئے۔ آفریدی کو آئندہ کیلئے محتاط رہنا ہوگا۔

پروگرام میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی شریک ہوئیں۔انہوں نے پاکستانی کھانوں میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے