پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے اور پہلے مسلمان منسٹر بن گئے

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے اور پہلے مسلمان منسٹر بن گئے۔

حمزہ یوسف کی اس کامیابی پر ان کے والدین خوشی سے نہال ہیں، برطانوی میڈیا کے سوال پر والدہ نے مذاق میں کہا کہ بیٹا بڑا آدمی بن گیا، بات سننے کا وقت نہیں دے گا تو آج بھی کان کھینچوں گی۔

حمزہ یوسف نے کہا یہ مذاق نہیں سچ ہے، والدہ کی ان ہی سختیوں کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچے۔

حمزہ یوسف کو ایک روز قبل اسکاٹش نیشنل پارٹی نے اپنا صدر منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اور پھر اسکاٹ لینڈ کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے ساتھ ہی وہ فرسٹ منسٹر بھی بن گئے۔

حلف اٹھانے کے بعد حمزہ یوسف نے خاندان کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا اور بیوٹ ہاؤسBute House میں افطاری کی جہاں حمزہ کی امامت میں اہلخانہ نے نماز بھی ادا کی۔

حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ تھے۔ اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے