جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

پشاور: جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعلی ، وزرا، پشاور ہائیکورٹ کے ججز اور وکلا بھی موجود تھے۔

جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے والی خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن ماحولیاتی تحفظ ٹریبونل بھی رہ چکی ہیں ۔ وہ خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون محتسب کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی 8 اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے خیبر لا کالج پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1983 میں مسرت ہلالی نے ضلعی عدالتوں کے وکیل کے طور پر کام کا آغاز کیا۔ سال 1988 میں ہائیکورٹ کی وکیل کے طور پر اس کا اندراج ہوا جس کے بعد سال 2006 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل کے طور پر کام شروع کیا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے 1988 میں پشاور ہائیکورٹ بار کی پہلی خاتون جنرل سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ وہ 2 مرتبہ پشاور ہائیکورٹ بار کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی 26 مارچ 2013 کو بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تعینات ہوئیں اور ایک سال بعد انہیں 26 مارچ 2014 کو پشاور ہائیکورٹ کی مستقل جج مقرر کردیا گیا۔ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی 7 اگست 2023 کو ریٹائرڈ ہونگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے