الیکشن کیلئے مذاکرات اور آئینی ترمیم کرنے پر بھی تیار ہیں: اسد قیصر

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ حکومت ایک قدم بڑھائے تو ہم الیکشن پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ کیا ہے، حکومت نے جو قانون سازی کی اس پربات ہوسکتی ہے، قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کوظاہرکرتا ہے جب کہ حکومت کی یہ قانون سازی نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے، حکومت الیکشن کے لیے تیار ہو تو ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک کو انارکی سے بچانے کے لیے ایک دفعہ آئینی ترمیم کرنا پڑے توپی ٹی آئی اس کےلیے بھی تیار ہے لیکن حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے الیکشن کرانا نہیں چاہتی، اس وقت آئین خطرے میں ہے اسے بچانا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کہا ہےکہ ان پر جو حملہ ہوا اس کو بھی معاف کردیں گے، عمران خان نے ٹُرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی معاہدوں پر سیاست نہ کرنے کی بات کی، ہم نے ان کو کہا ان معاملات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے