میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا : نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق چیئرمین رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا بلکہ انہیں خود حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا ‘جب حکومت تبدیل ہوئی تو میں بیٹھا خاموشی سے دیکھتا رہا، میرا یہ خیال تھا کہ راجا صاحب خود استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ یہ قابلِ عزت چیز تھی’۔

انہوں نے کہا ‘یہ صحیح چیز بھی تھی کیونکہ اس کے بغیر نظام چل نہیں سکتا تھا، جب انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو پھر میرے پاس دو آپشنز تھے کہ یا تو میں حکومت کو کہتا جیسے چھٹی کرائی جاتی ہے وہ کرائیں اور مجھے انسٹال کردیں کیونکہ یہ آئینی طور پر جائز ہے’۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ ‘دوسرا یہ تھا کہ راجا صاحب تھوڑے اور جھولے لے لیں، دیکھ لیں کہ کیا کرتے ہیں، حکومت تک رمیز راجا کا مؤقف پہنچایا گیا تھا کہ میں کئی چیزیں کررہا ہوں، فلانی ٹیم آرہی ہے وغیرہ، اسی لیے میں چپ کرکے بیٹھ گیا کہ دیکھتے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہاکہ ‘پھر وہی ہوا کہ ایک مرحلہ ایسا آیا کہ یہ ہی فیصلہ ہوا کہ اب جانے کا وقت آگیا ہے، رمیز راجا خود چلے جاتے تو بہتر تھا، نہیں گئے تو فارغ کردیا گیا، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ خود ہی چلے جانا چاہیے’۔

دوران انٹرویو نجم سیٹھی نے کہا کہ ‘میں نے عمران خان کی حکومت آتے ہی خود استعفیٰ دے دیا تھا’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے