لائرزکرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو مات دے کر اعزاز اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا میں ہونے والے لائرز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی وکیلوں نے بھارتی وکلا کو 3 وکٹ سے ہرا کر مسلسل دوسری بارعالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہونے والے پانچویں بین الاقوامی لائرز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا ، پاکستانی بولر عثمان ساہی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 134 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر ہی پورا کرکےایک بار پھرعالمی چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ پاکستان کی جانب سے فضل خان ایڈووکیٹ نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے اورفتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نئی دہلی میں ہونے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دور چار کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے