ٹک ٹاک : 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی سوا کروڑ ویڈیوز حذف کر دیں

مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران پاکستانی صارفین کی سوا کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ ہی کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔

کمپنی نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈٰیوز کے خلاف کارروائی کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران دنیا بھر میں 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ویڈٰیوز کو کمیونیٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔

یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.6 فیصد کے برابر ہے۔

پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو حذف کرنے کے ساتھ ساتھ اسپام قرار دیے گئے اکاؤنٹس اور ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں۔

اکتوبر سے دسمبر 2022 کی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں، 89.7 فیصد ویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں۔

اس عرصے میں عالمی سطح پر ایک کروڑ 78 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ایسے اکاؤنٹس پلیٹ فارم سے حذف کیے گئے جن کے بنانے والوں پر 13 برس سے کم عمر ہونے کا شبہ تھا۔

کمپنی کے مطابق 5 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ ایسی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں جن کا تعلق جعلی اکاؤنٹس سے تھا۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیوں کا ہر شخص پر یکساں اطلاق ہوتا ہے اور ہر قسم کے مواد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے