پنجاب انتخابات: حکومت کا فنڈز کیلئے آج ہی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پنجاب میں انتخابات کے فنڈز کے لیے آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرِ خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائے گا، اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے، خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی۔

اس سے پہلے قائم مقام ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 2 1ارب روپے کی رقم مختص کر دی، اسے جاری کرنےکا اختیار نہیں، فنڈز مختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے