رمضان اور قرآن، استحکام پاکستان کے ضامن : ثمینہ احسان ناظمہ حلقہ خواتین

اسلام آباد : رمضان اور قرآن ، استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں۔اللہ رب العالمین نے شب قدر میں قرآن کریم نازل فرمایا جو نوع انسانی کے لئے ہدایت اور دنیاوی و اخروی سعادت ہے. ثمینہ احسان ناظمہ حلقہ خواتین شمالی پنجاب نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو مملکت خداد پاکستان کا وجود میں آنا لمحہ تشکر ہے۔

پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور نظریہ ہی اس کے استحکام کا ضامن ہے . 27 رمضان المبارک آزادی و تشکر کا یوم سعید ہے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی نے ستائیسویں شب یوم پاکستان کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نزول قرآن اور لیلتہ القدر کی بابرکت ساعتوں میں پاکستان کا عالم وجود میں آنا اللہ تبارک وتعالیٰ کا برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان، ریاست مدینہ کے بعد دنیائے اسلام کا وہ ملک ہے جو نظریاتی حوالے سے وجود میں آیا ۔اس کا نام "پاکستان” خود اس پر دلیل ہے ، جو رنگ نسل اور زبان و مکان کی قیود سے آزاد ہے۔جس نظریئے کی برکت سے ہم نے پاکستان حاصل کیا اسی نظریئے یعنی قرآن کریم کی اصولی ہدایات پر عمل کر کے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئےپاکستان میں اسلامی نظام نافذ العمل کر کےہم پاکستان کو ایک اسلامی ، خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں ۔

دردانہ صدیقی نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک شب اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے پاکستان کے تمام معاشی ، معاشرتی ، اخلاقی مسائل ، قدرتی آفات و حادثات, بدامنی اور کشمیر سمیت امت مسلمہ بالخصوص فلسطین کے موجودہ حالات کے لئے اللہ رب العزت سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں. ثمینہ احسان نے کہا آج یوم تجدید عہد کا دن ہے ہم مسلمانان برصغیر کے قیام پاکستان کے وعدہ کو یاد رکھیں اور اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کریں تا کہ خوشحال پاکستان وجود میں آسکے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے