فلپائن کی ٹک ٹاک اسٹار نےاذان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

دبئی: فلپائن سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے اذان سے متاثر ہوکر مقدس ماہِ مبارک رمضان میں اسلام قبول کرلیا اور اپنے لیے نام زینب پسند کیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر فیونا جیمز 8 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اذان کی آوازیں اتنی مسحور کن محسوس ہوئیں کہ وہ راہ حق کی تلاش میں نکل پڑیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر سلمان نے حق کی جانب اس سفر میں فیونا جیمز کی کافی مدد کی۔ بالآخر فلپائنی ٹک ٹاکر نے دل کا سکون پالیا اور کائنات کی سب سے عظیم حقانیت ان کے سامنے عیاں ہوگئی۔
فیونا جیمز نے دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر میں اسلام قبول کیا۔ ان کا نام زینب رکھا گیا اور اب وہ قرآن پڑھنے کے لیے آن لائن کلاسز بھی لے رہی ہیں۔

فیونا جیمز نے کہا کہ جب سے متحدہ عرب امارات آئی ہوں۔ اذان کی آواز میں کشش محسوس کر رہی تھی۔ جیسے کوئی مجھے بلا رہا ہے۔ پہلے میں نے اسے اپنا خیال سمجھا۔

فیونا جیمز کے مطابق یہ کیفیت بڑھتی گئی تو میں نے اسلام کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے