بھارتی جوڑے نے اپنی گردنیں کاٹ کر خود کو بھینٹ چڑھادیا

گجرات: بھارت میں ایک ناقابلِ یقین واقعے میں میاں بیوی نے برضا و رغبت دیوتا کے سامنے اپنی قربانی دیتے ہوئے سر قلم کروائے ہیں۔

38 سالہ ہیموبھائی مکوانا اور ان کی 35 سالہ بیوی ہنسابن نے گلوٹین جیسا ایک نظام بنایا جس میں بھاری بلیڈ گردن پر گر کر اسے تن سے جدا کردیتی ہے۔ دونوں میاں بیوی نے کوشش کی کہ سر الگ ہوکر سامنے چوکور خانے میں بھڑکتی آگ میں جاگرے جو نیچے تصویر میں بھی نمایاں ہے۔ میاں بیوی نے اس کے لیے ایک بھاری بلیڈ ڈور سے باندھا تھا جو ہلانے پر اوپر سے نیچے آگر اور وہ بھی اس تصویر میں نمایاں ہے۔ دونوں نے بھاری بلیڈ سے بندھی رسی کو ہلایا تو وہ تیزی سے نیچے آگری جس سے گردنیں کٹ گئیں۔

یہ واقعہ گجرات کے ضلع راجکوٹ کے علاقے ونشیا میں پیش آیا ہے۔ تفتیشی پولیس اہلکار نے اندراجیت سن جدیجہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات اور اتوار کی دوپہر کے درمیان پیش آیا ہے۔ واردات سے قبل میاں بیوی نے اپنے بچوں کے نام تحریر چھوڑی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے۔

پولیس کے مطابق جوڑے نے اس کے لیے باقاعدہ تیاری کی تھی۔ انہوں نے سب سے پہلے مٹھائی اور پھول رکھے۔ اس کے بعد ایک چوکور قطعے میں آگ بھڑکائی، تاکہ سر اس آگ تک پہنچ جائیں۔

مرنے والوں کے لواحقین نے بتایا کہ ایک برس سے دونوں میاں بیوی اسی جگہ پوجا کے لیے جمع ہوتے تھے اوران کا زیادہ تر وقت اسی مصروفیت میں گزرتا تھا۔

پولیس نے اس واقعے کو خودکشی اور حادثاتی موت قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے