پرویز الہیٰ کے گھر چھاپہ، گرفتاری کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا اعلان

[pullquote]اینٹی کرپشن پنجاب کا پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ[/pullquote]

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اور منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات ہوگی۔

قبل ازیں وفاقی وزرا نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے لاتعلقی کا اظہا رکرتے ہوئے ملبہ پنجاب کی نگراں حکومت پر ڈال دیا جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عدالتی دستاویزات موصول ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی گرفتاری 6 مئی کو مؤخر کردی۔

مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھتے ہوئے آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اور منگل کو حتمی ایجنڈا پر بات ہو گی

اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی تجویز دی اور کہا کہ اگر ہم پیچھے ہٹے تو سپریم کورٹ میں حکومت کو موقع مل جائے گا۔ اجلاس میں پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کی مذمت بھی کی گئی۔

[pullquote]اینٹی کرپشن پنجاب کا پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ[/pullquote]

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے ضمانتی دستاویزات وصول ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکلا کی جانب سے اینٹی کرپشن میں عدالت کی جانب سے ملنے والی ضمانت کے کاغذات جمع کرادیے گئے ہیں جس کی اینٹی کرپشن حکام نے تصدیق کرلی۔

کاغذات کے مطابق عدالت نے پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک عبوری ضمانت دی ہے۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات موصول ہونے تک پی ٹی آئی کے صدر کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں انویسٹی گیشن قانون کے مطابق جاری رہے گی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب کے گھر سے گرفتار ہونیوالے افراد پولیس کی حراست میں ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم پر پیٹرول بم پھینکنے اور پتھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے