پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی گرفتار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری اسد عمر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ رٹ برانچ کے قریب گیٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے احاطے سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے چھوٹے گیٹ سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا اور کس مقدمے میں گرفتاری ہوئی، اس حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ٹیم کے ہمراہ ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ سابق گورنر پنجاب کو اپنے دور میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں۔ حکومت کے تمام منفی حربے الیکشن سے بھاگنے کے لیے ہیں۔ امپورٹڈ فسطائی حکومت ہوش کے ناخن لے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی ۔ گرفتاریاں اور جیلیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے