پنجاب پولیس کی لاہور ہائیکورٹ سے عمران کی گرفتاری کی درخواست

لاہور: پنجاب پولیس نے لاہور ہائیکورٹ سے عمران کی گرفتاری کی درخواست کردی۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پنجاب میں درج تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عمران خان نے استدعا کی کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے، درخواست گزار کے خلاف تمام کیسز کی سماعت ایک ہی جگہ پر کرنے کا حکم دیا جائے۔

وفاقی اور پنجاب حکومت نے 4 مئی 2023 تک عمران خان پر درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی کہ عمران خان پر اسلام آباد میں 29 اور پنجاب میں 9 مقدمات درج ہیں ، دو مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ لاہور میں درج دو مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے۔

پنجاب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان درج مقدمات میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں، مقدمات میں شواہد کے حصول کے لیے عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے، پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد عمران خان پر مزید تین مقدمات درج کیے ہیں، مجموعی طور پر پنجاب میں ابتک عمران خان پر نو مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کو متعلقہ عدالتوں سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے