پاکستان کی صورتحال پر امریکی یہودی کانگرس کا بیان

امریکی یہودی کانگرس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور سرکاری دفاتر اور نجی املاک پر تشدد اور توڑ پھوڑ کی رپورٹس کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن اور بقائے باہمی کے لئے ہماری کوششوں میں امریکی یہودی کانگریس کا دو عشروں سے دیرینہ شراکت دار ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاکستان کے حوالے سے بیان سے اتفاق کرتے ہیں اور دیگر عالمی رہنماؤں کی طرح پاکستان میں تمام جماعتوں کو تمام مسائل افہام وتفہیم سے حل کرنے پرزور دیتے ہیں۔ ساتھ ہی قانون کی حکمرانی کا احترام اور ہر صورت تشدد اقدامات سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

پاکستان کے سیاسی رہنما اور عسکری ادارے امریکہ کے تاریخی شراکت دار رہے ہیں۔ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان تمام خیرخواہ ممالک اور شراکت داروں کے لئے ضروری ہے۔

جیک روزن، امریکی یہودی کانگرس کے صدر، ان ابتدائی امریکی آوازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2018 میں نئی حکومت منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے لئے امریکی حمایت کی بحالی اور 2019 میں کشمیر میں تنازعہ کے پرامن حل کے لئے عوامی اور سیاسی سطح پر حمایت کی۔

امریکی یہودی کانگرس اور جیک روزن ماضی میں مشرق وسطیٰ کے لئے ایک نئے وژن پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر چکے ہیں۔ اس شراکت داری کے نتیجے میں ترکیا میں اسرائیل اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان تاریخی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ، نیویارک میں امریکی یہودی سول سوسائٹی کے اراکین اور قائدین سے اس وقت کے صدر پاکستان کا خطاب، اور پاکستان کے ساتھ تجارت کے لئے اسرائیلی درآمدی لائسنس کا خاتمہ؛ یہ سب کچھ ستمبر 2005 میں ایک ماہ کے اندر حاصل ہوا تھا۔

امریکی یہودی کانگرس پاکستان میں شراکت داروں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے پرامید ہے تاکہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس کو آگے بڑھایا جائے اور مشرق وسطیٰ میں خوشحالی اور اقتصادی انضمام اور خوشحالی کے وژن کو وسعت دی جا سکے۔

جیک روزن
صدر
امریکی یہودی کانگرس – نیویارک
+1 (212) 879-4500

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے