ڈینگی مچھرکے شکار کے لیے اسٹریٹ لیمپ تیار

ڈینگی مچھر سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک متاثر ہور رہے ہیں اور یہ چھوٹا مگر انتہائی خطرنام مچھر اب تک ہزاروں افراد کا شکار کرچکا ہے جس سے بچنے کے لیے کئی علاج تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ملائیشیا میں تو ڈینگی مچھر ہی کو شکار کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا گیا ہے اور ایسے لیمپ تیا ر کیے گئے ہیں جن کی روشنی ڈینگی مچھر کواپنی جانب کھیینچی گی اور وہ شکار ہوجائے گا۔

ملایئشیا کی ملایا یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک ایسا اسٹریٹ لیمپ تیار کر لیا ہے جو شمسی توانائی اور ہوا سے روشن کیا جا سکے گا اور گلیوں میں مچھروں کو اپنی جانب کشش کر کے اپنا شکار بنا لے گا جس سے اس بیماری پر قابو پانے اور پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ اس اسٹریٹ لیمپ میں ایکو گرینرجی آؤٹ ڈور لائیٹنگ سسٹم لگا ہوا ہے اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لیمپ کہلاتا ہے جس سے کم مقدار کی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی جو مچھر کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ تحقیق کے بانی کا کہنا ہے کہ اس لیمپ سے خارج ہونے والی بو کاربن ڈائی آکسائیڈ اس میں لگی الٹرا وائیلٹ یعنی بنفشی شعاعوں اور ٹیٹینیم ڈائی آکسائیڈ کے ملاپ سے خارج ہوتی ہے اور مچھر اس کی بو سے بچ نہیں پاتا جب کہ کاربن کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ اس سے ماحول بھی متاثر نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم ڈینگی مچھر کی سونگھنے کی حس کی بے حد صلاحیت کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے کیوں کہ اس سے خارج ہونے والی بو انسانی بو جیسی ہے اسی لیے مچھر تیزی سے اس جانب کھچا چلا آتا ہے اور اس میں لگی کھڑکی کے ذریعے اس شکاری لیمپ میں داخل ہوجاتا ہے جس میں لگا ہوا پنکھا اسے نیچے کی جانب کھینچ لیتا ہے جہاں سے وہ دوبارہ پرواز نہیں کرپاتا اور شکار ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی بیماری میں گزشتہ 50 سالوں میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے اور صرف ایشیا میں اس بیماری سے اب تک ایک ارب 80 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور اس نئی ایجاد سے ہزاروں زندگیوں کو بچایا جا سکے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے