پاکستان نے بھارت کیساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیزیز کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا، اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمیں سستا پڑے گا، آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، اب ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کے لیے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا، آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، اسے بھارت کو کہنا چاہے کہ پاکستان جاکر نہیں کھیلنا تو ہائبرڈ ماڈل اپناؤ۔

واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا آئیڈیا گزشتہ سال بھی خبروں کی زینت بنا تھا، بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤکی وجہ سے دوطرفہ سیریز نہیں ہورہی، دونوں کے درمیان آخری بار باہمی سیریز 2013 میں کھیلی گئی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ دسمبر 2007 میں کھیلا گیا تھا۔

میلبرن اور سڈنی میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی بڑی تعداد بستی ہے جب کہ گزشتہ سال میلبرن میں پاک بھارت میچ 90 ہزار شائقین نے دیکھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے