امن وامان کی بحالی کیلئے سکیورٹی فورسزکی خدمات قابل ستائش ہیں : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بی این اے رہنما کی گرفتاری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں۔

ماہرین نے بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی رہنما گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری کو آئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ قرار دیا تھا۔

کالعدم تنظيم کے سابق کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتاری کے بعد میڈيا کے سامنے پیش کردیا گيا ، گلزار امام شمبے نے اپنی دہشت گرد کارروائیوں پر معافی مانگ لی اور کہا کہ غلط راستے کا انتخاب کیا تھا، ساتھی بھی لڑائی میں وقت ضائع نہ کریں، ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اصلاح کا موقع دے ۔

خیال رہے کہ پنجگور سےتعلق رکھنے والا شمبے 2018 تک کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔

بلوچ ری پبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔ نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی براس نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شمبے نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغان پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا۔ انٹیلی جنس اداروں نے مسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شمبے کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

شمبے کی گرفتاری کالعدم تنظیموں اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ناپاک عزائم کیلئے بڑا دھچکا تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بی این اے رہنما کی گرفتاری پرمبارکباد دیتےہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین اندازسےانجام دے رہے ہیں، امن وامان کی بحالی کیلئے سکیورٹی فورسزکی خدمات قابل ستائش ہیں۔

اس سےقبل ماہرین نےبلوچ نیشنل آرمی اور’براس‘ کے بانی رہنماگلزار امام عرف شمبےکی گرفتاری کوآئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم کا ثبوت قراردیا تھا ، یہ گرفتاری دنیا میں اپنی نوعیت کی دوسری جبکہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی کارروائی تھی۔

انتہائی پیچیدہ، مشکل ترین، کئی مہینوں اورکئی جغرافیائی علاقوں پر محیط کامیاب آپریشن پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے