چنئی سپرکنگز نے پانچویں بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت لیا

مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل کی ٹیموں میں سب سے کامیاب کپتان مانے جاتے ہیں، ان کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز 5 بار آئی پی ایل کی فاتح ٹیم بنی ہے۔

بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ایم ایس دھونی نے کہا کہ وہ اگلے آئی پی ایل سیزن میں واپسی کے خواہاں ہوں گے، یہ بات انہوں نے چنئی سپر کنگز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف پانچویں مرتبہ ریکارڈ برابر کرنے کا اعزاز دلانے کے یادگار موقع پر کہی۔ جبکہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ان کا آخری میچ ہے۔

آئی پی ایل کے سنسنی خیز فائنل میں رویندرا جدیجا نے آخری دو گیندوں پر لگاتار چھکا اور چوکا لگایا اور 15 اوورز میں 171 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جو احمد آباد میں ایک ریزرو ڈے پر منگل کے روزکھیلا گیا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے والی چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔

پیر کے روز کھیلے گئے فائنل میں ایم ایس دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی، تاہم میچ کے بعد میزبان ہرشا بھوگلے سے گفتگو میں دھونی نے کہا کہ اس وقت اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا آسان اور اچھا ہوگا لیکن وہ اگلے 9ماہ تک ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں اور مداحوں کے لیے ‘تحفے’ کے طور پر آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں بھی کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

دھونی نے ہرشا بھوگلے کی جانب سے دبے الفاظ میں پوچھے جانے والے سوال پر کہا کہ آپ جواب تلاش کر رہے ہیں؟ جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حالات کے مطابق میرے لیے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

ایم ایس دھونی نے کہا لیکن اس سال میں جہاں بھی رہا، مجھے جتنا پیار اور محبت لوگوں کی جانب سے ملی، میرے خیال میں میرے لیے انہیں شکریہ کہنا آسان ہوگا جب کہ اگلے آٹھ سے نو ماہ سخت محنت اور ٹریننگ کرکے ان کے لیے کم سے کم ایک اور آئی پی ایل کھیلنا مشکل ہوگا’۔

انہوں نے مزید کہا ‘یہ سب میری جسمانی صحت پر منحصر ہے لیکن یہ میری طرف سے مداحوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا کہ میں ان کے لیے ایک اور آئی پی ایل کا سیزن کھیلوں، یہ میرے لیے بالکل آسان نہیں لیکن یہ میرے فینز کے لیے اہم ہوگا’۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی آئی پی ایل میں سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں، ان کی کپتانی میں ٹیم چنئی سپر کنگز 5 بار کامیابی سمیٹ چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے