پاک چائنہ اقتصادی کاریڈور اور بڑا بھائی (پنجاب)

پاک چائنہ اکنامک کاریڈور عرف عام اقتصادی راہداری غالباً پھر تعصب کی نذر کردی جا رھی ھے.

مغربی روٹ جو پنجاب کے روٹ سے چھ سو کلومیٹر کم فاصلے کا ھے کو خاک پیر بنا کر کیا نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھنے میں غلطی کررھے ہیں کہ واقعی اس بار وہ حقیقتاً ایسا کرسکیں گے. میرا جواب ھے قطعاً نہیں مگر ایک بات طے ھے کہ بالفرض ایسا ھو بھی گیا تو یہ سمجھ لینا چاھیئے کہ وہ قوتیں جو اس راہداری کے خلاف تھیں (بھارت و امریکہ) ان کو نواز شریف اینڈ کمپنی کھیلنے کا بھرپور موقع دے رھی ھے. ورنہ چین کا نواز شریف پر اس بات کا زور کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت کے زریعے ختم کریں نواز شریف کو آزمائش میں ڈالنے کیلئے کافی ہے۔

پاکستان کی سیاست میں بڑے بھائی کی بدمعاشیوں کا ذکر جہاں بہت سی احساس محرومیاں چھوٹے بھائیوں کے ہاں قوم پرست جماعتوں کو پال کر بالغ کرچکی ھیں اور نئی نسل کو پنجاب کی شکل میں دشمن سے ڈرا کر بڑا کرچکے ہیں۔ کہیں واقعی میں یہ خدشات سچ ثابت نہ ھوجائیں. ھمیں اس کو رکنا ھوگا کہ مزید دیر کرنا خودکشی ھے………..
موجودہ تناظر میں عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن بشمول بلوچستان کے قوم پرستوں کو ایک ھی فورم پر آنا ھوگا. کیونکہ کے پی کے اور بلوچستان کی محرومیوں کا واحد حل اس راہداری سے منسلک ہیں۔

سیاست سے بالاتر ھوکر سوچیں، ورنہ پھر ذکر بھی نہیں ھوگا ھمارا تاریخ کی کتابوں میں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے