کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

کورنگی زمان ٹاؤن گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرایک اورشہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،مقتول عرفان2 بچوں کا باپ اورگل فروش تھا۔

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پرقتل کئے جانے والے شہریوں کی تعداد 68 ہوگئی ۔

بدھ کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کےعلاقے کورنگی نمبرساڑھے پانچ سیکٹرجی غوث پاک روڈ پرواقع مکان نمبر 353 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے مکان مالک کوقتل کردیا۔

مقتول کی شناخت 40سالہ عرفان ولد نسیم احمد کے نام سے کی گئی ،وہ 2 بچوں کا باپ اور گل فروش تھا۔ اس کی کورنگی نمبر6 میں واقع غفور مٹھائی کی دکان کے سامنے پھولوں کی دکان تھی ۔

زمان ٹاؤن تھانے کے قائم مقام ایس ایچ اوسب انسپکٹر یونس نے بتایا کہ مقتول عرفان اپنے بھائی کے ساتھ مذکورہ مکان میں رہائش پذیرتھا،صبح 6 بجےسے پونے7 بجے کے درمیان مکان کےعقب 3 مسلح ڈکیت مکان میں داخل ہوئے اورگھر میں موجود افراد کو یرغمال بنانے کے بعد نقدی ،طلائی زیورات اوردیگرقیمتی سامان تھیلے میں ڈال کر فرار ہو رہے تھے کہ بالائی منزل پررہائش پذیرچھوٹے بھائی عدنان نے ایک ڈکیت کواوپرگملا مارا تواس کے ساتھ لوٹےہوئے سامان کا تھیلا گرگیا۔

اسی دوران مکان کے گراؤنڈ فلورپر رہائش پذیرمقتول عرفان نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈکیت کوپکڑنے کی کوشش کی تونامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے عرفان کوقتل کردیااور2موٹرسائیکلوں پرفرارہوگئے۔

ایک موٹر سائیکل پر3مسلح ڈکیت اورایک موٹر سائیکل پرایک ڈکیت سوارتھا ۔ ایس ایچ اوکے مطابق مسلح ڈکیتوں نے چارسے پانچ فائرکیے ہیں ،پولیس کو جائےوقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول اور2 سکے ملے ہیں ۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں رواں سال کے دوران ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کئے جانے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے