موسم گرما کی جھلسا دینے والی گرمی کو جان لیوا ثابت ہونے کا این ڈی ایم اے الرٹ جاری

کراچی: این ڈی ایم اے نے احتیاط نہ کرنے پر موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کو جان لیوا ثابت ہونے کا الرٹ جاری کردیا۔

جاری کردہ الرٹ جس میں عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں، گرمی کی لہر کے دوران کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں، دن کےگرم ترین اوقات میں باہرنکلنے سے گریز اورتیزدھوپ میں سرڈھانپ کرباہرنکلیں۔

الرٹ کے مطابق بیمار، بزرگ، بچوں اور پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھیں، نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اوراو آر ایس پئیں، ہلکے اورنرم کپٹرے پہنیں اگرکوئی بے ہوش ہوجائے توسرپرٹھنڈاپانی ڈالیں، شدید گرمی کی لہر برفانی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں، گلوف کے خدشے سے دوچار علاقے کے مکین باخبر و محتاط رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ادارے کے مطابق سیاح اس دوران ممکنہ گلوف والے علاقے میں سفر اور رہائش سے گریز کریں، بروقت حفاظتی انتظامات گلیشئر کے پگھلنے سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے