سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

مکہ مکرمہ: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ ان روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، ترکی ، انڈونیشیا اور دیگرممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا میں بعض کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید الاضحٰی منائیں گے۔

نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے