حج 2023 : دل کو چھو لینے والے مناظر

رواں سال ہونے والے حج میں بڑی تعداد میں حاجیوں نے شرکت کی جو کہ کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سب سے زیادہ تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حج کے دوران کچھ ایسے مناظر کیمرے میں قید کیے گئے ہیں جو ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو رہے ہیں۔

یہ ویڈیو حجاج کرام اور منتظیمن کی ہے جنہیں حج ادا کرنے کیلئے آئے لوگوں کی مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کہیں انتظامیہ کے نمائندے اپنے کندھوں پر بزرگ افراد کو اٹھائے نظر آرہے ہیں تو کہیں ننھے بچوں کو سنبھال کر ماں باپ کی نماز پڑھنے کو آسان بنا رہے ہیں۔

اس سال کے حج میں موسم کی سختی بھی رہی، جس سے حاجیوں کو بچانے کیلئے بھرپور اقدام کیے گئے۔

اس ویڈیو میں کچھ جھلکیاں ایسی بھی ہیں جہاں گرمی سے بچانے کیلئے حجاج کرام پر پانی کا اسپرے کیا جارہا ہے تو کہیں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ کے رضاکاروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے