خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کے نویں بلند پہاڑ نانگا پربت کو سر کرلیا ہے۔

ثمینہ بیگ کے ساتھ نائلہ کیانی، واجد نگری سمیت 10 غیر ملکی و ملکی کوہ پیما گزشتہ روز صبح 11 بجے نانگا پربت کی انتہائی بلندی پر پہنچے تھے۔

ثمینہ بیگ اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ اور کے ٹو پہاڑ بھی سر کرچکی ہیں، انہیں پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاربھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں تھیں۔

نائلہ کیانی صبح دس بج کر 18 منٹ پر 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کے ٹاپ پر پہنچیں تھیں۔

نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے