پھنگ لی یوان کی جانب سے چین-افریقہ خواتین کے فورم سے خطاب

چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان نے چین-افریقہ خواتین کے فورم سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کیا۔
پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور افریقہ ہم نصیب معاشرے کے حامل ہیں، اور خواتین چین-افریقہ دوستی کے بڑے خاندان کی اہم رکن ہیں۔ چین-افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت حالیہ برسوں کے دوران چینی اور افریقی خواتین نے اتحادی تعاون اور مشترکہ پیش رفت کی ایک شاندار تحریک کی تشکیل کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور افریقہ خواتین کے نصب العین کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ چین خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانونی نظام کو فعال طور پر بہتر بنا رہا ہے، خواتین کی تعلیم کی سطح کو بہتر بنا رہا ہے، خواتین کی اختراعات کی حمایت کرتا ہے، ماں اور بچے کی صحت کی خدمات کو بہتر بناتا ہے اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے۔ افریقی ممالک نے خواتین کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے، خواتین کی غربت کو کم کرنے اور غربت سے نجات دلانے میں مدد کرنے اور خواتین کو قومی اور سماجی انتظام میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں اور اس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ خواتین کے نصب العین کی ترقی کے سفر پر چین اور افریقہ ایک ہی خواہشات رکھتے ہیں اور ہمیشہ ساتھی مسافر رہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے